ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ: پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپ، لاٹھی چارج پر کسانوں کی سنگ باری

ہریانہ: پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپ، لاٹھی چارج پر کسانوں کی سنگ باری

Sun, 04 Apr 2021 12:01:32    S.O. News Service

روہتک،4؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہریانہ میں بی جے پی اور پارٹی لیڈروں کا زرعی قوانین کے تئیں احتجاج جاری ہے۔ ہفتے کے روزوزیر اعلیٰ منوہر لال بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اروند شرما کے والد کی 17 ویں میں شامل ہونے کیلئے روہتک پہنچے۔

وزیر اعلیٰ فضائی راستے سے روہتک پہنچے تھے، لیکن اس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی کسان مشتعل ہوگئے۔ صبح سے ہی کسان مست ناتھ یونیورسٹی میں واقع ہیلی پیڈ کے آس پاس کھڑے رہے۔وزیر اعلیٰ کی آمد کی ہلچل ہوتے ہی احتجاج کرنے والے کسان بھی ہیلی پیڈ کی طرف بڑھ گئے، پولیس نے انہیں روکاجس کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ پولیس اور کسانوں کے مابین پرتشدد جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اسی دوران کسانوں نے پتھراؤبھی کیا، جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ مشتعل کسانوں نے بھی بیری کیڈنگ بھی اکھاڑ پھینکی۔ معاملہ کی اطلاع ملتے ہی آئی جی سندیپ موقع پر پہنچ گئے۔اس سب کے بیچ وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ پولیس لائن کے احاطے میں کی گئی۔کسانوں کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی جگہ کو ڈیڑھ گھنٹوں میں دو بار تبدیل کرنا پڑا۔ پولیس انتظامیہ نے بابا مست ناتھ کمپلیکس میں پہلے لینڈنگ کا بندوبست کیا تھا، لیکن جب کسانوں نے یہاں ہنگامہ کیا،تو لینڈنگ پولیس لائن میں ہوئی۔


Share: